امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی طرف سے صدر کے عہدے کے دعویداروں کے درمیان اگلے ہفتے مباحثہ کے مجوزہ پروگرام میں حصہ لینے سے ڈونالڈ ٹرمپ کے انکار کے بعد فاکس نیوز نے اس پروگرام کو منسوخ کر دیا ہے۔
ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدواری میں سب سے آگے چل رہے مسٹر ٹرمپ نے فاکس نیوز كو دئے گئے ایک
انٹرویو میں کل کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ضرورت سے زیادہ بحث ہو چکی ہے اور وہ اس پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے۔
مسٹر ٹرمپ کے اس قدم کے بعد پارٹی کے دوسرے امیدوار اوہائیو کے گورنر جان كاسچ نے کہا کہ اگر مسٹر ٹرمپ اس بحث میں حصہ نہیں لیں گے تو وہ بھی اس میں شامل نہیں ہوں گے۔